گوجرانوالہ میں تنخواہ مانگنے پر مالک نے 15 سالہ نوجوان کا جسم کا اہم حصہ الگ کر دیا

گوجرانوالہ میں تنخواہ مانگنے پر مالک نے 15 سالہ نوجوان کا جسم کا اہم حصہ الگ ...
گوجرانوالہ میں تنخواہ مانگنے پر مالک نے 15 سالہ نوجوان کا جسم کا اہم حصہ الگ کر دیا

  


گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) تنخواہ مانگنے پر مالک نے 15 سالہ ملازم کا ہاتھ کاٹ دیا۔ گوجرانوالہ کے نواحی علاقے آدھورائے کے رہائشی سمیع اللہ کا 15 سالہ بیٹا احتشام 6 ماہ سے محمد حسین نامی شخص کے پاس آرے مشین پر کام کرتا تھا، محمد حسین گزشتہ چہ ماہ سے اسے اجرت نہیں دے رہا تھا۔ کمسن احتشام نے محمد حسین سے اپنی تنخواہ مانگی تو اس نے کمسن ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور آرے مشین سے اس کا ہاتھ کاٹ دیا۔ سی پی او گوجرانوالہ کی ہدایت اور بچے کے والد کی درخواست پر ایمن آباد پولیس نے ملزم محمد حسین کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ


loading...