سپریم کورٹ،4افرادقتل اور8 افرادکوزخمی کرنیوالے مجرمان کی بریت درخواست خارج

سپریم کورٹ،4افرادقتل اور8 افرادکوزخمی کرنیوالے مجرمان کی بریت درخواست خارج
سپریم کورٹ،4افرادقتل اور8 افرادکوزخمی کرنیوالے مجرمان کی بریت درخواست خارج

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے 4افرادقتل اور8 افرادکوزخمی کرنیوالے مجرمان کی بریت درخواست خارج کردی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں قتل کیس کی مجرموں کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بنچ نے درخواست پر سماعت کی،مجرمان نے سمبڑیال میں فائرنگ سے 4 افرادقتل اور 8 کوزخمی کیا تھا،سرکاری وکیل نے کہا کہ مقتول گراؤنڈ میں میچ دیکھ رہے تھے،ملزمان کے للکارنے سے گراؤنڈ میں بھگدڑمچ گئی،ملزمان سرور کومارنے آئے تھے لیکن وہ بچ گیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ دشمنی صرف ایک سے تھی لیکن 4 کوماردیا گیا، میڈیکل میں تاخیرہوئی،گولیوں کے خول 8 ماہ بعد واپس بھجوائے گئے،چیف جسٹس نے کہا کہ ایسا لگتاہے ملزمان کو پکڑنے کے بعد خول بنائے گئے،عدالت نے کہا کہ مجرمان کو ٹرائل کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی،ہائیکورٹ مجرمان کیساتھ پہلے ہی نرم رویہ اپناچکی ہے،عدالت نے 4افرادقتل اور8 افرادکوزخمی کرنیوالے مجرمان کی بریت درخواست خارج کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...