پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس،انسداد دہشتگردی عدالت نے علیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے

پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس،انسداد دہشتگردی عدالت نے علیم خان کے ناقابل ...
پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس،انسداد دہشتگردی عدالت نے علیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرد یئے،عدالت نے علیم خان کو 30 ستمبر کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی،علیم خان کے وکیل شاہد نسیم گوندل ،راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوئے،وکیل نے کہا کہ غلطی سے گزشتہ سماعت پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر نہ کر سکا، عدالت سے استدعاہے کہ علیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے جائیں،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے علیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے اورعلیم خان کو 30 ستمبر کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دےدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...