سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے تربیتی کیمپ کیلئے 20 ممکنہ کھلاڑیوں میں شعیب ملک اور محمد حفیظ کو شامل نہیں کیا گیا کیونکہ ۔۔

سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے تربیتی کیمپ کیلئے 20 ممکنہ کھلاڑیوں میں شعیب ملک ...
سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے تربیتی کیمپ کیلئے 20 ممکنہ کھلاڑیوں میں شعیب ملک اور محمد حفیظ کو شامل نہیں کیا گیا کیونکہ ۔۔

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے تربیتی کیمپ کیلئے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیاہے جن میں محمد حفیظ اور شعیب ملک کے نام شامل نہیں ہیں تاہم اس کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہیں کیونکہ دونوں کھلاڑیوں کو 12 اکتوبر تک کیربین پریمئر لیگ میں شرکت کیلئے این او سی جاری کیا گیاہے ۔ ممکنہ 20 کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، نائب کپتان بابراعظم ، عابد علی ، احمد شہزاد ، آصف علی ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، عماد وسیم ، امام الحق ، محمد عامر ، محمد حسنین ، محمد نواز ، محمد رضوان ، شاداب خان ، عمر اکمل ، عثمان شنواری اور وہاب ریاض شامل ہیں ۔قومی ٹیم کے حتمی سکواڈ کا اعلان 21 ستمبر کو کیا جائے گا۔

مزید : کھیل


loading...