ڈاکٹر عاصم آ بیل مجھے مار والا کام کیوں کرنا چاہتے ہیں؟سپریم کورٹ ،پی پی رہنما کی مسابقتی کمیشن رپورٹ فراہم کرنے کی درخواست خارج

ڈاکٹر عاصم آ بیل مجھے مار والا کام کیوں کرنا چاہتے ہیں؟سپریم کورٹ ،پی پی ...
ڈاکٹر عاصم آ بیل مجھے مار والا کام کیوں کرنا چاہتے ہیں؟سپریم کورٹ ،پی پی رہنما کی مسابقتی کمیشن رپورٹ فراہم کرنے کی درخواست خارج

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کی مسابقتی کمیشن رپورٹ فراہم کرنے کی درخواست خارج کردی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پیپلزپارٹی رہنما ڈاکٹر عاصم کی درخواست پر سماعت پر سماعت ہوئی،جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،وکیل ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ مسابقتی کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ فراہم کی جائے، جسٹس گلزاحمد نے استفسار کیا کہ ایسی رپورٹ کیوں لینا چاہتے ہیں جو آپ کےخلاف جائے گی؟ ڈاکٹر عاصم آ بیل مجھے مار والا کام کیوں کرنا چاہتے ہیں؟جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ نیب کہتا ہے مسابقتی کمیشن رپورٹ پر انحصار نہیں کر رہا، نیب کو زبردستی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا کیسے کہہ دیں؟ عدالت نے کہا کہ نیب ٹرائل کورٹ میں رپورٹ پیش کرے تو ڈاکٹر عاصم نقل کے حقدار ہوں گے،سپریم کورٹ نے مسابقتی کمیشن رپورٹ فراہم کرنے کی درخواست خارج کر دی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...