اسلام آباد میں ڈاکوﺅں کا راج ، وہ کام ہونے لگا جس کا دارلحکومت میں کبھی تصور بھی نہ تھا

اسلام آباد میں ڈاکوﺅں کا راج ، وہ کام ہونے لگا جس کا دارلحکومت میں کبھی تصور ...
اسلام آباد میں ڈاکوﺅں کا راج ، وہ کام ہونے لگا جس کا دارلحکومت میں کبھی تصور بھی نہ تھا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر خبریں گرم ہیں کہ اسلام آباد میں رات کے اندھیرے میں ڈاکو دندناتے ہوئے پھر رہے ہیں اور گھروں میں گن پوائنٹ پر چوری کی وارداتیں عام ہو چکی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں صارف نے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 ، ایف 11 اور ڈی 12 میں گزشتہ کچھ دونوں سے بندوق کی نوک پر ڈکیتیوں کی وارداتیں ہو رہی ہیں اور گزشتہ شب F-10/2 کی گلی نمبر 17 میں واقع میرے دوست کے گھر میں بھی اسی قسم کا واقعہ رونما ہو ا ہے ، یہ بہت ہی سنجیدہ معاملہ ہے ، یہ بہت ہی سنجیدہ معاملہ ہے کہ ہر روز چار سے پانچ آدمی کسی نہ کسی گھر میں داخل ہو جاتے ہیں ، وہ بوڑھے والدین اور بچوں کو یرغمال بناتے ہیں اور گھروں میں چوری چکاری کرتے ہیں ، ہمیں یہ بات یقینی بنانی ہو گی کہ رات کے وقت ہمارے گھروں کے دروازے اچھی طرح سے بند ہوں اور کیمرے کے ذریعے نگرانی کی جائے ، اس لیے گزارش ہے کہ رات دیر تک باہر رہنے کی عادت کر ترک کر دیں کیونکہ یہ واقعات رات ساڑھے دس سے گیارہ بجے کے دوران پیش آ رہے ہیں ، جبکہ پولیس نے تاحال اس پر قابو پانے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا ہے ۔

صارف کا کہناتھا کہ میرے دوست ” ریز علی شاہ“ کے F-10/2 واقع گھر میں اسلحہ بردار افراد نے ڈکیتی کی لیکن اللہ کا شکرہے کہ وہ ٹھیک ہے اور ہسپتال سے گھر آ گیاہے ، اس نے اپنے دونوں موبائل فونز کھو دیئے ہیں اس لیے وہ آن لائن نہیں ہوسکتا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...