پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق وہ معاہدہ طے پا گیا جس کا ہر کوئی انتظار کر رہا تھا

پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق وہ معاہدہ طے پا گیا ...
پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق وہ معاہدہ طے پا گیا جس کا ہر کوئی انتظار کر رہا تھا

  


 اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے ترمیمی معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔  

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے جس کے تحت انٹراسٹیٹ گیس سسٹم اور نیشنل ایرانین گیس کمپنی کے درمیان ترمیمی معاہدہ طے پا گیا ہے، دونوں ممالک کی گیس کمپنیوں نے ترمیمی معاہدے پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق ایران اب پائپ لائن تعمیر میں تاخیر پر ثالثی عدالت میں نہیں جائے گا اور نہ ہی پاکستان کو ایران کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا، دونوں ممالک مل کر منصوبے کی تکمیل کے لیے قابل عمل حل نکالیں گے، پاکستان 2024 تک آئی پی پائپ لائن تعمیر کر سکے گا جس کے بعد پاکستان ایران سے 750 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ خریدے گا۔

مزید : قومی


loading...