”پی سی بی اس مقصد کیلئے بھی ایک کوچ مقرر کرے کیونکہ۔۔۔“ یاسر شاہ نے مطالبہ کر دیا

”پی سی بی اس مقصد کیلئے بھی ایک کوچ مقرر کرے کیونکہ۔۔۔“ یاسر شاہ نے مطالبہ ...
”پی سی بی اس مقصد کیلئے بھی ایک کوچ مقرر کرے کیونکہ۔۔۔“ یاسر شاہ نے مطالبہ کر دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ٹیسٹ لیگ سپنر یاسر شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے سپن باﺅلنگ کوچ کا تقرر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام سپنرز کیلئے بہت اچھا ہو گا۔ 

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر شاہ نے کہا کہ مجھے اس وقت کوئی انجری نہیں، پری سیزن کیمپ میں کافی ٹریننگ کی تھی اور وہی ٹریننگ اب کام آ رہی ہے، اسی لئے قائد اعظم ٹرافی میں پہلے دن بلوچستان کی جانب سے سندھ کیخلاف 38 اوورزکرائے۔

انہوں نے کہا کہ جارحانہ کرکٹ کا انداز اپنانا ضروری ہے، اگر سپنر کوچ کی تعیناتی کی جاتی ہے تواس سے سپنرزکوفائدہ ہوگا، میں اس وقت اپنے کھیل پربھرپور توجہ دے رہا ہوں، سینئر سپنر بولر ثقلین مشتاق نے بھی میری کافی مددکی، ملک میں اس وقت لیگ سپنرزکی کمی ہے اور بورڈ کو اس پر توجہ دینی چاہئے۔ 

یاسر شاہ نے کہا کہ زیادہ تر میچز سپنرز کی مدد سے جیتے ہیں، پی سی بی کو زیادہ سے زیادہ لیگ سپنر کھلانے چاہئیں، مجھے جتنا قومی کوچز نے سپورٹ کیا، اتنا غیر ملکی کوچ نے نہیں کیا،غیر ملکی کوچ کے ساتھ مشکلات ہوتی ہیں، زبان سمجھنے میں بھی مسئلہ ہوتا ہے،ہمیشہ ہم کوکابورا بال سے کھیلتے ہیں، اس سے ہم آہنگ ہیں۔ 

مزید : کھیل


loading...