ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف میچ سے شعیب ملک کا اہلیہ ثانیہ مرزا اور دیگر قومی کھلاڑیوں کیساتھ قبل شیشہ کیفے جانے کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے اہم قدم اٹھا لیا

ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف میچ سے شعیب ملک کا اہلیہ ثانیہ مرزا اور دیگر قومی ...
ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف میچ سے شعیب ملک کا اہلیہ ثانیہ مرزا اور دیگر قومی کھلاڑیوں کیساتھ قبل شیشہ کیفے جانے کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے اہم قدم اٹھا لیا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف میچ سے پہلے شعیب ملک کی اہل خانہ کے ساتھ شیشہ کیفے جانے کے خلاف درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے میچ سے پہلے شعیب ملک کے اپنے اہل خانہ اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ شیشہ کیفے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ درخواست میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، پی سی بی، آئی سی سی اور ٹینس فیڈریشن شعیب ملک، ثانیہ مرزا، وینا ملک، امام الحق اور وہاب ریاض کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ بھارت کے خلاف اہم ترین میچ سے پہلے رات کو شعیب ملک اور دیگر کرکٹر شیشہ بار میں انجوائے کرتے رہے اور اگلے دن اہم میچ ہار گئے۔ ان کرکٹرز کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پاکستان ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نہیں جاسکا،دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کا مذاق اڑایا گیا۔ ورلڈ کپ کے اہم میچزمیں ہارنے کی وجہ معلوم کرنا ہوگی، فریقین سے جواب طلب کیا جائے۔سندھ ہائی کورٹ نے درخواست پر پی سی بی سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔

مزید : کھیل /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...