باکسر محمد وسیم کی شایان شان پذیرائی نہ ہونے پر وسیم اکرم بھی دلبرداشتہ ہو گئے، شاندار اعلان کر دیا

باکسر محمد وسیم کی شایان شان پذیرائی نہ ہونے پر وسیم اکرم بھی دلبرداشتہ ہو ...
باکسر محمد وسیم کی شایان شان پذیرائی نہ ہونے پر وسیم اکرم بھی دلبرداشتہ ہو گئے، شاندار اعلان کر دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کیلئے متعدد کارنامہ سرانجام دینے والے باکسر محمد وسیم کی شایان شان پذیرائی نہ ہونے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی دلبرداشتہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق باکسر محمد وسیم نے فلپائنی حریف کو پہلے ہی راﺅنڈ میں ناک آﺅٹ کر تے ہوئے جیت کشمیریوں کے نام کی تھی، اس حوالے سے چند حکومتی ارباب اختیار کے سوشل میڈیا پر پیغامات تو آئے لیکن ایئرپورٹ پر استقبال کیلئے کوئی نہیں آیا جس پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی خاصے دلبرداشتہ ہوئے۔

باکسر محمد وسیم نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ائیرپورٹ پر استقبال کیلئے مقابلوں میں شریک نہیں ہوتا بلکہ میرا مقصد یہ ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کا استقبال ہو، ہر تربیتی کیمپ، مقابلہ اور ٹور میرے لئے یہ ثابت کرنے کا موقع ہوتا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کا کتنا ٹیلنٹ موجود ہے۔

اس معاملے پر اپنے ردعمل میں وسیم اکرم نے کہا کہ پورے پاکستان کی طرف سے معذرت کرتا ہوں، کبھی کبھار قومی ہیروز کی قدر نہ کرنے پر ہمیں تھپڑ مار کر جگانے کی ضرورت ہوتی ہے، محمد وسیم آئندہ فتح کا جھنڈا گاڑ کر واپس آئے تو خود ان کو لینے ائیرپورٹ جاو¿ں گا، شاندار کامیابی پر ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مزید : کھیل


loading...