قائداعظم ٹرافی میں ڈبل سنچری بنانے والے عابد علی کا نیا ڈومیسٹک سٹرکچر کے بارے میں کیا کہنا ہے؟ بالآخر دل کی بات زبان پر لے آئے

قائداعظم ٹرافی میں ڈبل سنچری بنانے والے عابد علی کا نیا ڈومیسٹک سٹرکچر کے ...
قائداعظم ٹرافی میں ڈبل سنچری بنانے والے عابد علی کا نیا ڈومیسٹک سٹرکچر کے بارے میں کیا کہنا ہے؟ بالآخر دل کی بات زبان پر لے آئے

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قائد اعظم ٹرافی میں بلوچستان کے خلاف ڈبل سنچری بنانے والے سندھ ٹیم کے بلے باز عابد علی نے کہا ہے کہ 249 رنز کا بہترین انفرادی سکور کرنے پر بہت خوش ہوں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد علی نے کہا کہ ٹیم پلان پر عمل کیا جس کے باعث کارکردگی بھی اچھی رہی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے نظام کے تحت ڈومیسٹک کرکٹ اچھی ہو رہی ہے اور پروفیشنل کھلاڑی میدان میں نظر آ رہے ہیں۔

عابد علی نے کہا کہ میرا کام کارکردگی دکھانا ہے اور کوشش کروں گا کہ قائداعظم ٹرافی کے میچ میں جو آغاز ملا ہے اسے برقرار رکھوں، کنڈیشنز کچھ بھی ہوں، ہمیں اچھا کھیلنا ہوتا ہے اور میری خواہش ہے کہ ہر فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں۔

مزید : کھیل


loading...