وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم عمران خان پر سنگین الزام عائد کردیا

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم عمران خان پر سنگین الزام عائد کردیا
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم عمران خان پر سنگین الزام عائد کردیا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ کو نقصان پہنچا تو وفاق بھی نقصان سے نہیں بچے گا ، وزیر اعظم مسلسل آئین کی پامالی کررہے ہیں، دس ماہ سے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس نہیں ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد اعلی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کو نقصان پہنچے گا تو وفاق بھی نقصان سے نہیں بچے گا ، وزیر اعظم مسلسل آئین کی پامالی کررہے ہیں، دس ماہ سے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے عوام آپ کو آپ کی مرضی نہیں چلانے دیں گے ،جی ڈی پی گروتھ تین فیصد سے بھی کم ہوکر رہ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے قرارداد پاکستان منظور کی تھی ،ہم تو سندھودیش بنانے والوں سے لڑتے رہے ہیں۔ وفاقی حکومت کس طرح صوبہ سندھ پر کمیٹی بنا سکتی ہے ، وفاق کے پاس ایگزیکٹو کا اختیار کہاں سے آگیاہے ؟

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئین پر چلتی ہے ، اپوزیشن ارکان بھی اپنی قیادت کو آئین پر چلنے کیلئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پانی کے معاملے اور گیس چور ی پر ہمارا ساتھ دے۔ ہم بتائیں گے کہ گزشتہ تین ماہ میں کراچی کوکس طرح گندا کیاگیا؟کچرے کے معاملے پر سیاست کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے معیشت چلتی ہے اور نہ ملک چلتاہے ۔

مزید : قومی


loading...