وینا ملک کی چھاتی کی سرجری، سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کا شرمناک ردعمل

وینا ملک کی چھاتی کی سرجری، سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کا شرمناک ردعمل
وینا ملک کی چھاتی کی سرجری، سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کا شرمناک ردعمل

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک کی گزشتہ دنوں ایک تصویر سوشل میڈیا پر آئی جس میں وہ ہسپتال میں بستر پر لیٹی ہوتی ہیں۔ بتایا گیا کہ ان کی چھاتی کی سرجری ہوئی ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہیں یا سرجری کی وجہ کچھ اور ہے۔ بہرحال وجہ جو بھی ہو، انٹرنیٹ صارفین نے ان کی چھاتی کی سرجری پر انتہائی شرمناک ردعمل دیا۔

ایک صارف نے بے شرمی کی آخری حد عبور کرتے ہوئے کمنٹس میں لکھا کہ ”وینا ملک کو امریکہ کی فحش فلم انڈسٹری سے آفرز آ رہی ہیں، چنانچہ اس نے اپنی چھاتی بڑی کروانے کے لیے سرجری کروائی ہے۔ طلاق کے بعد ایسی عورتوں کے لیے یہی کام رہ جاتا ہے آج کل۔“

ایک اور شخص نے لکھا کہ ”ایک سال قبل اسی ستمبر کے مہینے میں بیگم کلثوم نواز بیمارتھیں اور وینا ملک ان کا مذاق اڑا رہی تھی۔ اس سال اسی مہینے میں خود اسی طرح ہسپتال کے بستر پر پڑی ہے۔ مکافاتِ عمل۔“

ایک اور شخص نے لکھا کہ ”بگ باس میں اس نے جو ننگا پن دکھایا ، اب تک یاد ہے اور ’ابھی تو میں جوان ہوں‘والا گیت۔۔ شرم۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح


loading...