کرکٹ کی دنیا کے 2معروف ترین کمنٹیٹر ریٹائر ہو گئے

کرکٹ کی دنیا کے 2معروف ترین کمنٹیٹر ریٹائر ہو گئے
کرکٹ کی دنیا کے 2معروف ترین کمنٹیٹر ریٹائر ہو گئے

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیائے کرکٹ کے 2معروف ترین کمنٹیٹرز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ کمنٹیٹرز سر آئیان بوتھم اور ڈیوڈ گوور ہیں جنہوں نے سکائی ٹی وی کرکٹ کمنٹری کے 20سالہ شاندار کیریئر کو گزشتہ روز خیرباد کہا۔ سر آئیان بوتھم نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ”بس اتنا ہی، میں چلتا ہوں۔“ان کے ساتھ سابق برطانوی آل راﺅنڈر اور طویل عرصے تک سکائی ٹی وی پر کمنٹری کرنے والے ڈیوڈ گوور نے بھی اسی وقت ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

دونوں شخصیات نے 1970ءکی دہائی میں بطور کرکٹر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد طویل عرصے تک کمنٹیٹر کے طور پر دنیائے کرکٹ سے وابستہ رہے۔ سر آئیان بوتھم اور ڈیوڈ گوور نے اپنی ریٹائرمنٹ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سکائی ٹی وی نے ان کے ساتھ کنٹریکٹ کی تجدید کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پر انہوں نے ریٹائرہونے کا فیصلہ کیا۔ ڈیوڈ گوور نے ٹی وی انتظامیہ پر ’زائدالعمری کے باعث تعصب ‘ کا بھی الزام عائد کیا اور کہا کہ ’ہماری عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے ہمارے کنٹریکٹس کی تجدید نہیں کی گئی۔

مزید : کھیل


loading...