خاتون نے غلطی سے اخلاق باختہ تصویر 7سال کے بچوں کو بھیج دی، موبائل فون کا استعمال گلے پڑ گیا

خاتون نے غلطی سے اخلاق باختہ تصویر 7سال کے بچوں کو بھیج دی، موبائل فون کا ...
خاتون نے غلطی سے اخلاق باختہ تصویر 7سال کے بچوں کو بھیج دی، موبائل فون کا استعمال گلے پڑ گیا

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک برطانوی خاتون اپنے دوستوں کے ساتھ سپین میں چھٹیاں منانے گئی اور وہاں ’بینی ڈروم سیکس شو‘ میں شرکت کی۔ شو کے دوران اس نے اپنے دوستوں کے واٹس ایپ گروپ میں شیئر کرنے کے لیے ایک انتہائی اخلاق باختہ تصویر بنائی لیکن غلطی سے کم عمر بچوں کے ایک گروپ میں پوسٹ کر دی۔ دی سن کے مطابق اس 37سالہ خاتون کا نام سمانتھا تھا جو برطانوی شہر لیڈز کی رہائشی ہے۔

اس نے رات سوا ایک بچے ’انڈر 7 فٹ بال ٹیم‘ کے واٹس ایپ گروپ میں یہ تصویر پوسٹ کی۔ اس گروپ میں اس کا اپنا بیٹا بھی شامل تھا جو اسی ٹیم کا حصہ تھا۔ ٹیم کے بچوں کے علاوہ ان کے والدین بھی اس گروپ کے رکن تھے۔ سمانتھا کو اگلی صبح اپنی غلطی کا احساس ہوا جب وہ سو کر اٹھی اور اپنے فون پر کئی پیغامات دیکھے۔ ان میں سے ایک اس کے شوہر کا تھا جس نے شدید غصے میں میسیج کیا تھا اور کہا تھا کہ ”تصویر فوراً ڈیلیٹ کرو۔“ سمانتھا کہ گروپ سے تصویر ڈیلیٹ کر دی اور گروپ کے ممبران سے معافی بھی مانگی تاہم اس سے پہلے ہی گروپ کے کسی رکن نے تصویر کا سکرین شاٹ لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...