حکومت کو طالبات کے لباس پر مداخلت کا اختیار ہے، ارشاد بھٹی کا دعویٰ

حکومت کو طالبات کے لباس پر مداخلت کا اختیار ہے، ارشاد بھٹی کا دعویٰ
حکومت کو طالبات کے لباس پر مداخلت کا اختیار ہے، ارشاد بھٹی کا دعویٰ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ حکومت کو طالبات کے لباس پر مداخلت کا اختیار ہے جس طرح مہذب ملکوں نے عبایا پہننے کیلئے کوئی جگہ نہیں رکھی  ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ حکومت کو طالبات کے لباس پر مداخلت کا اختیار ہے ، آپ جب فرانس اور سوئٹرز لینڈمیں جا کر دوپٹہ لیں تو آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ لے سکتے ہیں یا نہیں لے سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مہذب ملکوں نے عبایا پہننے کیلئے کوئی جگہ نہیں رکھی ،سکول تو ایک طرف بلکہ آپ کسی جگہ پر بھی عبایا نہیں پہن سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کی جانب سے ہراسانی سے بچنے کیلئے طالبات کیلئے ایک تجویز رکھی گئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم طے کر چکے ہیں کہ ہم دوپٹہ لیں تو ساری ترقی اس سے ختم ہوجاتی ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...