ڈینٹل کالج کے ہاسٹل میں تیسرے سال کی طالبہ کی پر اسرارہلاکت، دروازہ توڑا گیا تو ایسا منظر کہ ہر کوئی کانپ اٹھا

ڈینٹل کالج کے ہاسٹل میں تیسرے سال کی طالبہ کی پر اسرارہلاکت، دروازہ توڑا گیا ...
ڈینٹل کالج کے ہاسٹل میں تیسرے سال کی طالبہ کی پر اسرارہلاکت، دروازہ توڑا گیا تو ایسا منظر کہ ہر کوئی کانپ اٹھا

  


لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے شہر لاڑکانہ میں واقع آصفہ ڈینٹل کالج میں ہاسٹل کے کمرے سے ایک طالبہ کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے طالبہ کی پر اسرار ہلاکت کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق آصفہ ڈینٹل کالج میں تیسرے سال کی طالبہ نمرتا کی لاش ہاسٹل نمبر تین سے ملی ہے، اس کے گلے میں دوپٹہ بندھا ہوا تھا ۔ سندھ کے ضلع گھوٹکی کی رہائشی نمرتا کے والدین کراچی میں مقیم ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کی لاش کو کمرے کا دروازہ توڑ کر باہر نکالا گیا ہے۔

ہاسٹل میں طالبہ کی پراسرار ہلاکت کے بعد ڈینٹل کالج کی انتظامیہ نے ہاسٹل نمبر تین کو سیل کردیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحققیات شروع کردی ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر انیلا عطا الرحمان کے مطابق نمرتا چھٹیوں پر تھی اور آج کل امتحانات کی تیاری میں مصروف تھی۔

مزید : علاقائی /سندھ /لاڑکانہ


loading...