حسن نثار نے خیبر پختونخوا میں طالبات کیلئے عبایا لازمی کرنے کو حکومتی شکست قراردیدیا

حسن نثار نے خیبر پختونخوا میں طالبات کیلئے عبایا لازمی کرنے کو حکومتی شکست ...
حسن نثار نے خیبر پختونخوا میں طالبات کیلئے عبایا لازمی کرنے کو حکومتی شکست قراردیدیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ کے پی میںسکولوں کی طالبات کیلئے عبایا پہننا لازمی قراردینا حکومتی شکست ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح طالبات اور ان کے والدین کو ذہنی سکون مل سکتاہے تو پھر حکومت کومبارکباد ہی دی جاسکتی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگوکرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ ہری پور میں سکولوں کی طالبات کیلئے عبایا پہننا لازمی قراردینا حکومتی شکست ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح طالبات اور ان کے والدین کو ذہنی سکون مل سکتاہے تو پھر حکومت کومبارکباد ہی دی جاسکتی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ 72سال میں ہماری کمائی یہ ہے کہ ہم کسی کام کے نہیں ہیں ، ہماری حکومت جیسی جوکر ٹائپ ہوتی ہیں، ایسے فیصلے ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کی طرف سے جنسی ہراسانی سے بچنے کا جوحل پیش کیا جارہاہے یہ مضائقہ خیزہے ۔ہائر ایجوکیشن کیلئے کوئی بچی اگر باہر جائیگی تو وہ کیا کرے گی ؟ کوئی اس ملک میں اس بات کا جواب دینے والا بھی ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...