معیشت کے حوالے ترجیحات تبدیل ہوچکی ہیں ، مسئلہ کشمیر کے تناظر میں حفیظ اللہ نیازی کی رائے

معیشت کے حوالے ترجیحات تبدیل ہوچکی ہیں ، مسئلہ کشمیر کے تناظر میں حفیظ اللہ ...
معیشت کے حوالے ترجیحات تبدیل ہوچکی ہیں ، مسئلہ کشمیر کے تناظر میں حفیظ اللہ نیازی کی رائے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ ہمار ی ترجیحات تبدیل ہوچکی ہیں ، ہم جو کچھ دنوں پہلے ملکی معیشت کا رونا رو رہے تھے اور اب عمران خان کے ساتھ مل کر کشمیر کارونارو رہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ ہمارے آئین میں یہ بات شامل ہے کہ ہم نے تمام قوانین قر آن و سنت کے مطابق بنانے ہیں ۔ قائد اعظم نے کہاتھا کہ ہمارے پاس ہمارا آئین قرآن کی صورت میں موجود ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کے اندر ایک عجیب و غریب کیفیت ہے ، ہمار ی ترجیحات تبدیل ہوچکی ہیں ، ہم جو کچھ دنوں پہلے ملکی معیشت کا رونا رو رہے تھے اور اب عمران خان کے ساتھ مل کر کشمیر کارونارو رہے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...