کس وقت پتہ چلے گا کہ ایمپائر کیا چاہ رہاہے ؟ تجزیہ کا ر مظہر عباس نے بتادیا

کس وقت پتہ چلے گا کہ ایمپائر کیا چاہ رہاہے ؟ تجزیہ کا ر مظہر عباس نے بتادیا
کس وقت پتہ چلے گا کہ ایمپائر کیا چاہ رہاہے ؟ تجزیہ کا ر مظہر عباس نے بتادیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ جب مولانا فضل الرحمان کا مارچ شروع ہوگا تو پتہ چل جائیگا کہ ایمپائر کیا چاہ رہاہے ؟ شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات نواز شریف کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ جو لوگ جنسی تشدد میں ملوث ہوتے ہیں ، ان کا نفسیاتی جائزہ لے کر دیکھ لیں ، اس کاتعلق لباس سے نہیں ہوتا ۔ اس کامطلب یہ ہے کہ اس کی جووجوہات ہیں جب تک وہ نہ دور کی جائیں گی ، یہ چیز ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی میں مشیر تعلیم کا کہناہے کہ بچیوں کے عبایا پہننے سے بچیوں کے والدین کو ذہنی سکون ملے گا تو ان کوکس طرح پتہ چل گیا کہ بچیوں کے عبایا پہننے سے والدین کو ذہنی سکون ملے گا ؟

ان کا کہنا تھا کہ بچیوں کے والدین کو پتہ ہوتاہے کہ ان کی بچیوں نے کونسا لباس پہن کر گھر سے نکلنا ہے ، ہمیں دیکھنا چاہئے کہ جو لوگ جنسی تشدد کرتے ہیں ، اس کی وجوہات کیا ہوتی ہیں؟انہوں نے کہا کہ جب مولانا فضل الرحمان کا مارچ شروع ہوگا تو پتہ چل جائیگا کہ ایمپائر کیا چاہ رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے جو ملاقات ہے ، وہ نواز شریف کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ہے ،شہباز شریف کارول اس میں بہت کم ہے ، بظاہر عمران خان کی حکومت کوخطرہ نہیں ہے لیکن چیزیں تبدیل بھی ہوجاتی ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...