جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے مرکزی کردار ناصر بٹ کو لینے کے دینے پڑ گئے

جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے مرکزی کردار ناصر بٹ کو لینے کے دینے پڑ گئے
جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے مرکزی کردار ناصر بٹ کو لینے کے دینے پڑ گئے

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے مرکزی کردار ناصر بٹ کواس وقت لینے کے دینے پڑ گئے جب پاکستان ہائی کمیشن آمد پر ان کووارنٹ گرفتاری تھما دیئے گئے ۔

جیونیوز کے مطابق جج ارشد ملک ویڈیوسکینڈل کے مرکزی کردار کو ناصر بٹ کو پاکستانی ہائی کمیشن آمد پر وارنٹ گرفتاری وصول کروادیئے گئے ۔ ناصر بٹ ویڈیو کی فارنزک رپورٹ اور اپنے بیان حلفی کی تصدیق کیلئے پاکستان آئے تھے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے ناصر بٹ کوان کے وارنٹ گرفتاری کی دستاویزکا لفافہ تھما دیا ۔

ناصر بٹ کی فارنزک رپورٹ سے متعلق پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کا کہنا ہے کہ پہلے دفتر خارجہ اسلام آباد سے کمنٹس حاصل کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر ناصر بٹ کا کہنا تھاکہ ہائی کمیشن حکام نواز شریف کو انصاف نہ دیکر قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

مزید : قومی


loading...