نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو طلب کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب نے وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کو جعلی اکاﺅنٹس کیس میں طلب کر لیا، مراد علی شاہ کو منگل کوصبح گیارہ بجے پیش ہونے کا کہاگیاہے ۔
دنیا نیوز کے مطابق مراد علی شاہ کو جعلی اکاﺅنٹس کیس میں پوچھ گچھ کے لئے بلایا کیا گیا ، نیب کی مشترکہ تفتیشی ٹیم مراد علی شاہ سے پوچھ گچھ کرے گی ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ سندھ کو جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب اسلام آباد نے طلب کیا تھا جہاں ان سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک تفتیش کی گئی تھی۔ نیب راولپنڈی کے ڈی جی عرفان منگی کی سربراہی میں سی آئی ڈی نے ان سے تفتیش کی تھی ۔