دنیا نے دیکھ لیاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل ہونے سے متعلق جھوٹ بولتا رہا ، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیر اعظم کاردعمل

دنیا نے دیکھ لیاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل ہونے سے متعلق جھوٹ ...
دنیا نے دیکھ لیاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل ہونے سے متعلق جھوٹ بولتا رہا ، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیر اعظم کاردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ دنیا نے دیکھ لیاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل ہونے سے متعلق جھوٹ بولتا رہاہے،کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستان کے موقف کی تائید ہوئی ۔
جیونیوز کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ دنیا نے دیکھ لیاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل ہونے سے متعلق جھوٹ بولتا رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستان کے موقف کی تائید ہوئی ہے ، کشمیریوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھیں گے ۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں کی بدولت مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہواہے ، 27ستمبر کو کشمیر کا سفیر بن کر جنرل اسمبلی سے خطاب کروں گا ۔
واضح رہے  کہبھارتی سپریم کورٹ کے جج نے کانگریس رہنما غلام نبی آزادکی مقبوضہ کشمیر کے دورہ سے متعلق درخواست پر ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ معاملہ حساس ہے ضرورت پڑی تو خود مقبوضہ کشمیر کا دورہ کروں گا،چیف جسٹس بھارتی سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ کشمیریوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے،تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کی مقبوضہ کشمیر کے دورہ پر جانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، بھارت سپریم کورٹ نے کانگریس کے رہنما کو مقبوضہ وادی کا دورہ کرنے کی اجازت دے دی اور مودی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل لانے کا حکم دیدیا۔عدالت نے غلام نبی آزاد کو وادی کے حالات رپورٹ کرنے کا حکم بھی دیدیا،چیف جسٹس بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ معاملہ حساس ہے ضرورت پڑی تو خود مقبوضہ کشمیر کا دورہ کروں گا،چیف جسٹس بھارتی سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ کشمیریوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -