حکومت آصف زرداری اور نواز شریف سے 160ارب ڈالر ملنے کاانتظار کررہی ہے ، افتخار احمد کا دعویٰ

حکومت آصف زرداری اور نواز شریف سے 160ارب ڈالر ملنے کاانتظار کررہی ہے ، افتخار ...
حکومت آصف زرداری اور نواز شریف سے 160ارب ڈالر ملنے کاانتظار کررہی ہے ، افتخار احمد کا دعویٰ

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار افتخار احمد نے کہاہے کہ خراب معاشی صورتحال کے حوالے سے حکومت کا کوئی قصور نہیں ہے ، حکومت اب نواز شریف اور آصف زرداری سے 160ارب ڈالر لینے کا انتظار کررہی ہے ، یہ رقم بہت زیادہ ہے جو ہوسکتاہے کہ اس مہینے کے آخر تک دیکر یہ لوگ چلے جائیں!

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ خراب معاشی صورتحال کے حوالے سے حکومت کا کوئی قصور نہیں ہے ، حکومت اب نواز شریف اور آصف زرداری سے 160ارب ڈالر لینے کا انتظار کررہی ہے ، یہ رقم بہت زیادہ ہوتی ہے جو ہوسکتاہے کہ اس مہینے کے آخر تک دیکر یہ لوگ چلے جائیں؟

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صرف اسی صورت میں آرٹیکل 149لگا سکتی ہے جب صوبے کے امن و امان کوخطرہ ہو، اس کے علاوہ کسی صورت میں اس آرٹیکل کانفاذ نہیں کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر فرانزک میں ویڈیو جائز ثابت ہوگئی تو نواز شریف کوریلیف مل سکتا ہے لیکن 160ارب روپے لینے کے چکر میںیہ ریلیف نہیں دیں گے اور جوشرائط یہ رکھ رہے ہیں وہ یہ ہے کہ نواز شریف ساری عمر کے لئے باہر اوران کی بیٹی دس سال کیلئے نااہل ، آصف زرداری سیاست کیلئے نا اہل، البتہ بلاول کو سیاست کرنے کی اجازت مل جائیگی ۔

مزید : قومی


loading...