حکومت اگلے کتنے ماہ میں ختم ہوجائے گی؟ طارق فضل چودھری نے پیشگوئی کردی

حکومت اگلے کتنے ماہ میں ختم ہوجائے گی؟ طارق فضل چودھری نے پیشگوئی کردی
حکومت اگلے کتنے ماہ میں ختم ہوجائے گی؟ طارق فضل چودھری نے پیشگوئی کردی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما طار ق فضل چودھری نے کہاہے کہ نواز شریف کے بارے میں کہنا کہ وہ پانچ سال جیل میں رہتے ہیں تو اس پر میں کہتا ہوں کہ یہ حکومت اگلے پانچ ماہ بھی چلنے والی نہیں ہے ۔

دنیا نیوزکے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ نوازشریف سے پیسے لینے سے قبل ان پر کرپشن ثابت کی جائے ، اگر نواز شریف نے کوئی ناجائز ٹھیکہ لیا ہے تو بتائیں میں ڈبل ٹرپل واپس کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کوجیل میں ڈال کر سوچ رہی ہے کہ ہم کوکھل کر کھیلنے کا موقع مل گیاہے ۔

طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ نواز شریف تو کیا کوئی بھی ہو اس طرح کی آفر قبول نہیں کرے گا ۔ عمران خان اس لئے کہہ رہے ہیں کہ میں کسی کوڈیل نہیں دو ں گا تو اس کی وجہ یہ ہے کہ عمران خان کے پاس اور کچھ کہنے کیلئے نہیں ہے ، نواز شریف کے بارے میں کہنا کہ وہ پانچ سال جیل میں رہتے ہیں تو اس پر میں کہتا ہوں کہ یہ حکومت اگلے پانچ ماہ بھی چلنے والی نہیں ہے ۔

مزید : قومی


loading...