نواز ، زرداری سے 160ارب لینا ایساہی ہے جیسے بیرون ملک پڑا 200ارب ڈالر واپس لانا ، قمر زمان کائرہ نے واضح کردیا

نواز ، زرداری سے 160ارب لینا ایساہی ہے جیسے بیرون ملک پڑا 200ارب ڈالر واپس لانا ...
نواز ، زرداری سے 160ارب لینا ایساہی ہے جیسے بیرون ملک پڑا 200ارب ڈالر واپس لانا ، قمر زمان کائرہ نے واضح کردیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری سے 160ارب ڈالر لینے کی بات ایسے ہی ہے جیسے یہ کہا کرتے تھے کہ 200ارب ڈالر ملک سے باہر پڑا ہواہے جوہم باہر سے لیکر آئیں گے تو ایک سوارب ڈالر منہ پر ماریں گے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری سے 160ارب ڈالر لینے کی بات ایسے ہی ہے جیسے یہ کہا کرتے تھے کہ 200ارب ڈالر ملک سے باہر پڑا ہواہے جوہم باہر سے لیکر آئیں گے تو ایک سوارب ڈالر منہ پر ماریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ جودنیا کا امیر ترین آدمی ہے سو ارب ڈالر اس کے پاس بھی نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو پتہ ہے کہ سو ارب ڈالر کتناہے ؟ یہ غلط بات ہے جو کہی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اگر گروتھ کم ہوئی ہے تو اس کی وجہ میٹرو ، اورنج ٹرین اور سی پیک کے منصوبوں کاسامان باہر سے منگوانا ہے ۔

مزید : قومی


loading...