’اگر مولانا فضل الرحمان یہ کام کردیں تو پی ٹی آئی بھی ان کے آزادی مارچ میں شامل ہوجائے گی‘ حکومت نے آفر کرادی

’اگر مولانا فضل الرحمان یہ کام کردیں تو پی ٹی آئی بھی ان کے آزادی مارچ میں ...
’اگر مولانا فضل الرحمان یہ کام کردیں تو پی ٹی آئی بھی ان کے آزادی مارچ میں شامل ہوجائے گی‘ حکومت نے آفر کرادی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکمران جماعت تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمان اپنے آزادی مارچ کو ’ کشمیر آزادی مارچ‘ کا نام دے کر اس کا رخ موڑ دیں تو پی ٹی آئی بھی ان کے ساتھ شامل ہوجائے گی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کے لیے اس وقت اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہیں کیونکہ آزادی مارچ کیلئے اپوزیشن میں اتحاد نہیں ہوپائے گا، پیپلزپارٹی پہلے ہی نکل چکی ہے اور مسلم لیگ ن آزادی مارچ کے دوران مولانافضل الرحمان کو راستے میں چھوڑ جائے گی۔ اگر مولانا اپنے مارچ کو کشمیر آزادی مارچ کا نام دے کر اس کا رخ موڑ دیں تو پی ٹی آئی بھی ان کے ساتھ مل جائے گی۔

مزید : قومی


loading...