فیس بک کی دوستی ، ایک اور غیر ملکی خاتون نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی، دونوں کی عمر میں کتنا فرق ہے؟ جان کر آپ بھی سوچ میں پڑجائیں گے
رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیس بک پر دوستی کے بعد ایک اور غیر ملکی خاتون نے پاکستان آکر نوجوان سے شادی کرلی۔
تحصیل خان پور سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ نوجوان شہریار خان کی ایک سال قبل 41 سالہ امریکی خاتون شیلا این پرنس سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی جو وقت کے ساتھ ساتھ محبت میں تبدیل ہوگئی ۔ شیلا این پرنس نے نوجوان کی محبت میں پاکستان کا رخ کیا اور یہاں آکر اسلام قبول کرنے کے بعد اس سے شادی کرلی۔ خاتون کا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا ہے۔
دونوں کی شادی بستی بلوچاں میں ہوئی جس میں دوست احباب ، رشتہ داروں اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور نو بیاہتا جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دولہا شہریار خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شادی کے بعد ان کا مریکہ شفٹ ہونے کا ارادہ ہے۔