نیب نےحکومت کیخلاف ابتک کتنی کارروائیاں کیں؟ ن لیگ کا عدالت جانے کا اعلان

نیب نےحکومت کیخلاف ابتک کتنی کارروائیاں کیں؟ ن لیگ کا عدالت جانے کا اعلان
نیب نےحکومت کیخلاف ابتک کتنی کارروائیاں کیں؟ ن لیگ کا عدالت جانے کا اعلان

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محسن شاہنواز رانجھا نے کہاہےکہ تحریک انصاف کاکونسا بندہ ہے جو نیب زدہ نہیں ہے ، میں اس معاملے پر ہائی کورٹ میں رٹ کروں گا جس میں نیب کوپارٹی بناﺅں گااور کہوں گا کہ نیب مجھے اپنی کارکردگی دکھائے۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نیب اصلاحات اس لئے کی جارہی ہیں کہ تحریک انصاف کے افسر مالم جبہ کیس میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا المیہ ہے کہ یہ دوسروں پر تنقید کرتے ہیں لیکن اپناگھر ٹھیک نہیں کرتے ،ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل پر سیاست نہ کریں ، سب کوساتھ بٹھائیں ، ہم مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

محسن رانجھا نے کہا کہ تحریک انصاف کوئی جتنی بڑی کرپشن کررہاہے ، اس کو اتنا بڑا عہدہ دے رہی ہے ، رزاق داﺅد ، ندیم بابر کی مفاداتی لڑائی ہے ، خسرو بختیار، پرویز خٹک نیب کے نیچے ہیں، فردوس عاشق اعوان نیب کے پیچھے ہیں ، تحریک انصاف کاکونسا بندہ ہے جو نیب زدہ نہیں ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ میں اس معاملے پر ہائی کورٹ میں رٹ کروں گا جس میں نیب کوپارٹی بناﺅں گااور کہوں گا کہ نیب مجھے اپنی کارکردگی دکھائے اور رپورٹ دے ۔

مزید : قومی


loading...