کراچی میں ذہنی اور جسمانی معذور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد میں ذہنی اور جسمانی طور پر معذور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔پولیس نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں بلدیہ ٹاون میں ذہنی اور جسمانی طور پر معذور خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق کردی۔
پولیس نے خاتون سے زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق دو ملزمان نے پہاڑیوں پر بنی جھگیوں میں گھس کر ایک غریب مزدور کی معذور بیٹی سے زیادتی کی ہے۔پولیس نے بتایا کہ خاتون کو ڈی این اے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔