پاکستان میں مذہبی منافر ت پھیلانے کی کوششیں ہورہی ہیں، امن دشمنوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا : شہریار آفریدی

 پاکستان میں مذہبی منافر ت پھیلانے کی کوششیں ہورہی ہیں، امن دشمنوں کو کسی ...
 پاکستان میں مذہبی منافر ت پھیلانے کی کوششیں ہورہی ہیں، امن دشمنوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا : شہریار آفریدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی منافر ت پھیلانیکی کوششیں ہورہی ہیں،ملک میں فرقہ واریت کی روک تھام کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھانے ہوں گے،امن دشمنوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  شہریارآفریدی نے کہا کہ سوشل میڈیاکے ذریعے اس ملک میں کھیل کھیلاجارہا ہے، ملک فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہوسکتا، اس کی روک تھام کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھانے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کوہاٹ شہر میں ہونے والی دہرے قتل کی واردات کا شیعہ سنی سے کوئی تعلق نہیں، دہرے قتل کی واردات کو کچھ لوگ شعیہ سنی مسلک سے جوڑ رہے ہیں، جو کہ غلط ہے، کوہاٹ شہر سمیت تمام لوگوں کو صبر اور حکمت سے کام لینا ہوگا اور کسی بھی فریق کو صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے،واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لئے پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ امن کے دشمنوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،میں کوہاٹ میں دن دیہاڑے ہونے والے دہرے قتل کے واقعہ پر نہایت دلگیر اور لمحہ با لمحہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہوں،معاملے کی تہہ تک پہنچا جائے گا اور قاتلوں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کا مسلکی فرقہ واریت سے کوئی تعلق نہیں،شرپسند عناصر اس کو فرقہ واریت سے جوڑنے کی ناکام کوشش میں ہیں، متعلقہ ادارے تحقیق مکمل کرنے میں لگے ہوئے ہیں، جو عناصر اس معاملے کو سوشل میڈیا اور مختلف ذریعے سے فرقہ واریت سے جوڑنے کی ناکام کوششوں میں ہیں، اُن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -