منافع خوروں، عطائیوں اور ٹیکس ناد ہندن گان کیخلاف آپریشن، 50عمارتیں، 136کلینک سیل 

  منافع خوروں، عطائیوں اور ٹیکس ناد ہندن گان کیخلاف آپریشن، 50عمارتیں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

    لاہور (جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ زون تھری کے عملے نے کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن کرکے گلبرگ میں 23 عمارتیں سر بمہر کر دیں۔ ان عمارتوں کے ذمے 18 کروڑ روپے کمرشلائزیشن فیس واجب الادا ہے۔ دوسری جانب ٹاؤن پلاننگ ونگ زون ٹو کے عملے نے اقبال ٹاؤن میں کمرشلائزیش فیس کے نا دہندگان کے خلاف کارروائی کر کے 27 عمارتیں سر بمہر کر دیں، رہائشی عمارتوں میں بلا اجازت کمرشل سرگرمیاں کرنے والوں کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا۔ زون فور کے عملے نے شاداب کالونی فیروز پور روڈ، گجومتہ سٹاپ اور کاہنہ کاچھا روڈ پر غیر قانونی تعمیرات اور رہائشی عمارتوں کے بلا اجازت کمرشل استعمال کے خلاف آپریشن کے دوران تعمیرات مسمار کر دیں۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے کہا کہ منافع خوروں کی سرکوبی کے لئے 292 مقامات کی چیکنگ کے دوران 18 خلاف ورزیاں پائی گئیں، 20 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مزید136عطائیوں کے اڈے سربمہر کر دیے 15 شہروں میں 1,028علاجگاہوں پر چھاپے مارے گئے،متعلقہ اداروں کاکہنا ہے کہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔