بداخلاقی کے مجرم کو نامرد بنانے کی سزا دین سے متصادم ہے،مصطفی رشید

بداخلاقی کے مجرم کو نامرد بنانے کی سزا دین سے متصادم ہے،مصطفی رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) بداخلاقی کے مجرموں کو آپریشن کے ذریعے نامرد بنانے کی سزا قانون اسلام سے متصادم ہے، ایسے گھناؤنے مجرموں کے لیے سزا چودہ سو سال پہلے مقرر کر دی گئی  جس کے بعد کسی نئے قانون کی ضرورت نہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ فنکشنل کے صوبائی جنرل سیکرٹری میاں مصطفیٰ رشید نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے جنسی جرائم کے گھناؤنے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون کی بالادستی بے حد ضروری ہے۔
 انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ رول آف لاء قائم کیا جائے۔

، زیادتی کے مجرموں کو اسلامی قانون کے مطابق سزا دینے کے لئے مسلم لیگ فنکشنل حکومت کا مکمل ساتھ دینے کو تیار ہے۔