حکومت عوام کو بہترین شہری سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہے،محمود الرشید

حکومت عوام کو بہترین شہری سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہے،محمود الرشید

  

لاہور (جنرل رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کو بہترین شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمد کالونی نیلم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں گیس پائپ لائن کی تنصیب کے افتتاح کے موقع پر کیا۔پی ٹی آئی رہنما ذیشان صدیقی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

۔میاں محمودالرشید نے کہاکہ الحمد کالونی میں ایک ہزار میٹر گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی جس سے علا قے کے دوہزار سے زائد گھر مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ الحمدکالونی نیلم بلاک میں گیس پائپ لائن فرسودہ ہوگئی تھی جس سے مکینوں کو گیس کے کم پریشر کا مسئلہ درپیش رہتا تھا اب پرانی ایک انچ کی پائپ لائن کی جگہ دو انچ کی لائن بچھائی جا رہی ہے جس سے گیس کے کم پریشر کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوجائے گا۔الحمد کالونی کے مکینوں نے گیس لائن کی تنصیب پر میاں محمود الرشید سے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہاکہ میاں محمود الرشید نے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کر ائے ہیں۔میاں محمودالرشید نے کہاکہ وہ علاقے کے مکینوں  کے اعتماد پر ہمیشہ پورا اتریں گے اور ماضی کی طرح اب بھی حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -