ڈی جی نیب لاہور نے پراپرٹی قبضہ کی درخواست کاجواب داخل کرادیا

 ڈی جی نیب لاہور نے پراپرٹی قبضہ کی درخواست کاجواب داخل کرادیا

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں کسٹم کے کیس میں پراپرٹی پر قبضہ کرنے کے متعلق دائر درخواست میں ڈی جی نیب لاہورکی طرف سے جواب داخل کروادیاگیاہے، ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے خلیق الزماں نے جواب جمع کروایا ہے جس میں کہا گیاہے کہ کسٹم کے کیسز کسٹم عدالت میں زیر سماعت ہیں،ملزمان کی پراپرٹی پر قبضہ کرنے میں نیب کا کوئی تعلق نہیں ہے،کسٹم حکام نے پراپرٹی قبضے میں لی ہے۔،ملزمان کسٹم کورٹ سے رجوع کریں،اس کیس کی مزید سماعت 21 ستمبر کوہوگی۔

مزید :

علاقائی -