گلشن راوی، اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر جانیوا لا شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی 

  گلشن راوی، اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر جانیوا لا شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی مزاحمت ڈاکووں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہر ی زخمی ہوگیا جبکہ شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطا بق گلشن راوی کے علاقے میں اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے شہری سے ڈکیتی واردات کی واردات ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ مزاحمت کرنے پر ملزمان نے شہری محمد علی کو فائر مار کر زخمی کر دیا،متاثرہ شہری محمد علی کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسکا علاج جاری ہے۔جبکہ اقبال ٹاون کے علا قہ میں سے ڈاکووں نے تیمور کی فیملی کو یر غما ل بنا کر5لا کھ 55ہزار روپے ما لیت کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے۔جنوبی چھاونی کے علاقہ میں مسلح ڈاکو عبدالمنان کی فیملی کو یرغمال بنا کر4لاکھ40 ہزار مالیت کی نقدی او ر موبائل فون، کاہنہ کے علاقہ میں ڈاکو سلیم کی فیملی کو یرغمال بنا کر2لاکھ30 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقد ی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔جبکہ شفیق آباد کے علا قہ میں ڈاکو ماجد کے گھر میں گھس کر اس کی فیملی سے1لاکھ 70ہزار کی نقد ی اور طلائی زیورات لوٹ کر فر ار ہو گئے۔جوہر ٹاون کے علاقہ میں ڈاکو فرخ کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر1لاکھ روپے کی نقدی اور مو با ئل فون،ملت پارک کے علا قہ میں ڈاکو فیاض کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لاکھ15ہزار کی نقدی اور مو با ئل فو ن۔گارڈن ٹاون اور رائیونڈ سٹی سے گاڑیاں اور شالیمار۔بھاٹی گیٹ اور ہنجروال سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں 

مزید :

علاقائی -