گجرات پولیس کرپشن کیس،ملزم رضوان کے جسمانی ریما نڈ میں توسیع 

  گجرات پولیس کرپشن کیس،ملزم رضوان کے جسمانی ریما نڈ میں توسیع 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے گجرات پولیس کے فنڈز میں مبینہ کرپشن اسکینڈل کیس میں ملوث پولیس افسررائے اعجاز کے شریک ملزم رضوان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 دن کی توسیع کرتے ہوئے اسے 24 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے،احتساب عدالت ہے جج اسد علی نے نیب کی درخواست پر سماعت کی،گزشتہ روز عدالت نے رائے اعجاز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی،عدالت میں سابق ڈی پی او کامران ممتاز سمیت 9 ملزمان پیش ہوئے، نیب پراسیکیوٹرکا موقف ہے کہ ملزمان نے پولیس کی گاڑیوں کو ملنے والے ڈیزل میں بڑے پیمانے پر کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔

مزید :

علاقائی -