ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کیس: احتساب عدالت کا تمام ملزموں کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم 

ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کیس: احتساب عدالت کا تمام ملزموں کی جائیدادیں قرق کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس میں ملوث تمام ملزمان کی جائیدادوں کو قرق کرنے کا حکم دے دیا ہے،احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے سماعت کی،نیب پراسکیوٹر حافظ اسد اللہ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کردی،ایڈن ہاؤسنگ مالکان میں ڈاکٹر امجد، مرتضی امجد، مصطفی امجد اور انجم امجد مبینہ مرکزی ملزمان نامزد ہیں،نیب کے ریفرنس میں کہاگیاہے کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں 11 ہزار افراد سے 25 ارب سے زائد کا فراڈ کیاہے۔

مزید :

علاقائی -