21ستمبر سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا فیصلہ 

21ستمبر سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا فیصلہ 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہورسید حماد عابد کا کہنا تھا کہ 21 ستمبر سے شہر کی ماڈل روڈ پر سخت کارروائی کی جائے گی، بغیر ہیلمٹ، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی، لین لائن اور کم عمر ڈرائیور کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ کارروائی سے پہلے آگاہی کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کی محفوظ سفر کے پیش نظر آگاہی مہم جاری ہے۔ٹریفک پولیس کی طرف سے شہر کی ماڈل روڈز پر آگاہی کیمپس اور بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ روزانہ مختلف چوکوں ہیلمٹ کی افادیت اور کم عمر ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی پر اور شہریوں میں لین لائن، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی روکنے کیلئے آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے جائیں گے۔ سی ٹی او کا کہنا تھا کہ شہر کی پانچ ماڈل روڈز پر آگاہی جاری، 21 ستمبر سے بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر ہیلمٹ، لین لائن، کم عمر ڈرائیور اور ون وے کی خلاف ورزی کو روکا جائے گا۔ کمشنر لاہور کی ہدایت پر ٹریفک کی بہتری کیلئے سی ٹی او لاہور کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ حادثات کی روک تھام اور منعظم ٹریفک کیلئے آگاہی مہم شروع کی گئی۔ شہر بھر خصوصاً ماڈل روڈ پر ٹریفک میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔ شہری حادثات سے پاک سڑکوں کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔ شہریوں کیلئے پولیس سروسز کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

مزید :

علاقائی -