میرٹ کیخلافبھرتی کیس،گواہان طلب 

میرٹ کیخلافبھرتی کیس،گواہان طلب 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما  آصف ہاشمی کے خلاف میرٹ سے ہٹ کر افراد کوبھرتی کرنے کے خلاف کیس میں گواہوں کو شہادتوں کے لئے10اکتوبر تک طلب کرلیا ہے،گزشتہ روز عدالت نے آصف ہاشمی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی،احتساب عدالت کے جج اسد علی نے سماعت کی،نیب پراسکیوٹر حارث علی قریشی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

،نیب کے پراسیکیوٹر کے مطابق آصف ہاشمی نے غیر قانونی طور پر بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ مختلف سیٹوں پر 777 افراد کو بھرتی کیا،آصف ہاشمی نے 2009 ء سے 2012 ء کے درمیان بطور چیئرمین ملازمین کو بھرتی کیا۔

مزید :

علاقائی -