اسلام آباد تھروبال ایسوسی ایشن کا اجلاس19 ستمبر کوہوگا

اسلام آباد تھروبال ایسوسی ایشن کا اجلاس19 ستمبر کوہوگا

  

اسلام آباد  (اے پی پی) اسلام آباد تھروبال ایسوسی ایشن کا اجلاس 19 ستمبر کوہوگا جس کی صدارت چیئرمین رانا تنویراحمد کریں گے۔گذشتہ روز اسلام آباد تھروبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری معین الدین نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے بتایاکہ اجلاس میں گذشتہ ایک برس کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ آئندہ کی سرگرمیوں کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی مرد اور خواتین کی ٹیمیں قومی تھروبال چیمپیئن شپ میں شرکت کریں گی اور اجلاس میں ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگانے کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -