فیم فرینڈز کپ، روز رئیل باٹھ نے شاہدرہ یونائیٹڈ کو 0-2سے ہرا دیا

فیم فرینڈز کپ، روز رئیل باٹھ نے شاہدرہ یونائیٹڈ کو 0-2سے ہرا دیا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)فیم فرینڈز کپ کے چوتھے روز رئیل باٹھ نے شاہدرہ یونائیٹڈ کو 0-2سے شکست دے دی۔ فیم فٹبال کلب ماڈل ٹاون میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر خوب حملے کئے مگر کامیابی رئیل باٹھ کے حصے میں آئی۔ میچ کے پہلے ہاف میں فاروڈ سلیم نے رئیل باٹھ کو برتری دلائی جسے عدنان نے میچ کے دوسرے ہاف میں مزید مستحکم کردیا۔شاہدرہ یونائیٹد  رئیل باٹھ کی مضبوط دفاعی لائن کے سامنے مکمل طور پر بے بس نظر آئی۔ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے ہیڈ اور فیم فٹ بال کلب کے صدر ضیاء  ڈوگر کا ایونٹ کے انعقاد کے حوالے سے کہنا تھا کہ لاہور کے تمام بڑوں کے اتحاد سے فٹ بال کی بہتری کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ فیم فرینڈز کپ کا کامیاب آغاز اس کی بڑی مثال ہے۔

 فیم فرینڈز کپ کے انعقاد سے لاہور کے فٹبالرز متحرک ہوگئے ہیں اور انہیں روزانہ اچھے میچز کھیلنے اور دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ فیم فرینڈز کپ کے کامیاب انعقاد کے بعد فیم فرینڈز کپ انتظامیہ لاہور کے مختلف گراونڈز میں مزید فٹ بال میلے سجائے گی۔ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری شمائل انجم کے مطابق ٹورنامنٹ میں آج لکی سپورٹس یوتھ اور نیووکٹری ایف سی مدمقابل ہونگی۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -