سعودی خاتون نے فٹبال کلب کی سربراہی کیلئے خدمات پیش کر دی

   سعودی خاتون نے فٹبال کلب کی سربراہی کیلئے خدمات پیش کر دی

  

  

جدہ (اے پی پی) سعودی علاقے الجوف ریجن میں سعودی خاتون عواطف السہو نے علاقے کے مشہور فٹ بال کلب کی سربراہی کے لئے اپنی خدمات پیش کر دی ہیں۔ سعودی عرب میں وہ پہلی خاتون ہیں جو فٹ بال کلب کی سربراہی کی امید وار ہیں۔ عواطف السہو نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ کے مشہور کلب القلعہ کے حالیہ سربراہ ان کے شوہر احمد السہو ہیں جن کی سربراہی کی مدت ختم ہونے والی ہے۔ فٹ بال کلب کی سربراہی میرا پرانا خواب ہے، جب میں نے اس کا شوہر سے ذکر کیا تو انہوں نے میری تجویز کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ میں ثابت کرنا چاہتی ہوں کہ سعودی خواتین باصلاحیت ہیں اور فٹ بال کلب کو بھی بہترین انداز میں چلا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کلب کی سربراہی کے لئے میں نے اپنے کاغذات جمع کرا دیئے ہیں اور اب مجھے انتخابات کا انتظار ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -