آر چرنے اہلخانہ کیلئے لاکھوں ڈالرز کو ٹھو کر ماردی، بگ بیش لیگ کھیلنے سے انکار 

آر چرنے اہلخانہ کیلئے لاکھوں ڈالرز کو ٹھو کر ماردی، بگ بیش لیگ کھیلنے سے ...

  

لندن(نیٹ نیوز) انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے لاکھوں ڈالرز کمانے کو ٹھوکر مار دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر نے بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے ہوبارٹ کی طرف سے بھاری معاوضے کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ ہوبارٹ کی طرف سے کھیلنے کی خوشی ہوتی لیکن اب مجھے اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہنا ہے، فروری سے اپنی فیملی سے نہیں مل سکا۔جوفرا آرچر نے کہا کہ بائیو سیکیور ماحول میں ایک لمبے عرصے تک رہنا بہت چیلنجنگ ہے۔

اور میں نہیں سمجھتا کہ اب مزید اس ماحول میں رہنے کی مجھ میں  طاقت ہے، ڈالرز کمانے کے لیے اب بائیو ببل میں رہنے سے بہتر ہے کہ اپنی زندگی سے لطف اٹھاؤں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -