انڈر 19 ٹیموں کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز آج سے شروع 

انڈر 19 ٹیموں کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز آج سے شروع 

  

اسلام آباد  (اے پی پی) انڈر 19 ٹیموں کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز (آج) بدھ سے شروع ہوں گے،  یہ ٹرائلز ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہوں گے،  ٹرائلز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اور یہ اوپن ٹرائلز 16 سے 19 ستمبر تک تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کے مرکزی شہروں میں منعقد ہوں گے، یکم ستمبر 2001 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی اوپن ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ان ٹرائلز میں کووڈ۔ 19 کے پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

 نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز ایل سی سی اے گراونڈ لاہور اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹرائلز لیں گے۔ ایبٹ آباد، کراچی، ملتان اور کوئٹہ میں ٹرائلز کی نگرانی قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ نیشنل انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ 13 اکتوبر سے اورنیشنل انڈر19 تھری ڈے ٹورنامنٹ 5 نومبر سے شروع ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -