آل خیبر پختونخواموئے تھائی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا

  آل خیبر پختونخواموئے تھائی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا

  

پشاور(این این آئی)پشاور میں منعقدہ آل خیبر پختونخواموئے تھائی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا،چارسدہ نے 79پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی،جبکہ بنوں نے 25پوائنٹس کیساتھ دوسری اور مردان نے24پوائنٹس لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پرصوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹرفنانس وایڈمنسٹریشن محمد طارق مہمان خصوصی تھے جنہوں نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں،انکے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد، کیئر ٹیکر محمد یوسف،صوبائی موئے تھائی ایسوسی ایشن کے صدر صاحبزادہ الہادی اور سیکرٹری عنایت اللہ خان بھی موجودتھے۔صوبائی موئے تھائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس کے باکسنگ آرینامیں منعقدہ آل خیبر پختونخواموئے تھائی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں منعقدہ 30تا35کے جی کے مقابلے میں پروفیشنل کلب کے عزیزاللہ نے گولٖڈ،چمپئن کلب کے مسلم نے سلور اورپشاور کے سبحان اللہ نے براؤنزمیڈل جیتا،57کے جی ویٹ میں بنوں کے جبران،چارسدہ کے انس عالم اورپشاور کے آمین اللہ نے بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی،60کے جی میں مردان کے ضیاء آفریدی نے سونے کا تمغہ جیتا،چمپئن کلب کے ساجد خان نے چاندی اور پشاور کے عصمت اللہ نے براؤنزمیڈل جیت لیا۔ 64کلوگرام ویٹ کٹیگری میں چارسدہ مندنی کے کھلاڑی کامران نے پہلی،نیشنل کلب پشاور کے شیرین آغانے دوسری اور ملاکنڈ کے نیازعلی نے تیسری پوزیشن جیت لی،77کے جی میں چارسدہ مندنی کے عماد احمد نے گولڈ،بشیر شباب نے سلور اور چارسدہ ہی کے ہلال احمد نے براؤنزمیڈل جیت لی۔چارسدہ نے 79پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی،جبکہ بنوں نے 25پوائنٹس کیساتھ دوسری اور مردان نے24پوائنٹس لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹرفنانس وایڈمنسٹریشن محمد طارق نے کھلاڑیوں پر زور دیاکہ وہ تعلیم کیساتھ ساتھ اپنے کھیل پر خصوصی توجہ دیں،کیونکہ کھیل ہی ایک ایساشعبہ ہے جس میں کھلاڑی اپنا اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت پشاور سمیت مختلف اضلاع میں ٹیلنٹ کو تلاش کے سامنے لانے کیلئے گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے اور اس مقصد کیلئے مختلف اضلاع میں مرد وخواتین کو چزتعینات کئے ہیں جس سے یقیناًصوبے میں کھیلوں کو فروغ ملے گا،انہوں نے کہاکہاس کے ساتھ ہی کسی بھی کھیل میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو سپورٹس ڈائریکٹریٹ بھر پو ر سپورٹ کررہے ہیں۔انہوں نے صوبائی کھیلوں کی ایسوسی ایشنزپر بھی زور دیاکہ وہ زیادہ سے زیادہ مقابلے منعقد کرائے اور کھلاڑیوں کوآگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرے

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -