پشاور کے سرکاری سکول کے  5 اساتذہ میں کورونا کی تصدیق    

پشاور کے سرکاری سکول کے  5 اساتذہ میں کورونا کی تصدیق    

  

پشاور(آئی این پی) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ایک سرکاری اسکول کے 5 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اساتذہ کا تعلق گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول نمبرایک کینٹ سے ہے۔ ایک ہفتہ قبل اساتذہ کے کرروناٹیسٹ کرائے گئے تھے جس کی  رپورٹس پیر کو موصول ہوئیں۔ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق  کورونا سے متاثرہ اساتذہ میں سے کوئی بھی طلبا سے نہیں ملا، اساتذہ کے  دوبارہ بھی کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ اساتذہ کے کرونا ٹیسٹ سے متعلق محکمہ صحت سے بات ہو چکی ہے۔

 کورونا 

مزید :

صفحہ آخر -