ہائیکورٹ کا باپ کی تحویل سے  بازیاب کرواکر 3بچوں کو ماں  کے ساتھ بھجوانے کا حکم 

ہائیکورٹ کا باپ کی تحویل سے  بازیاب کرواکر 3بچوں کو ماں  کے ساتھ بھجوانے کا ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے باپ کی تحویل سے بازیاب کرواکر 3بچوں کو ماں کے ساتھ بھجوانے کا حکم دے دیا  عدالتی حکم کے بعدبچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کردیااوربچے رو رو کر باپ کو آوازیں دیتے رہے تاہم ماں بچوں کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئی جسٹس علی باقر نجفی نے لاہور کی نگینہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار خاتون کا مؤقف تھا کہ اس کے خاوند عبدالرحمن نے مارپیٹ کر اسے گھر سے نکال دیاہے خاوند عبدالرحمن بچوں کو زبردستی چھین کر راولپنڈی لے گیاہے کمسن بچے ماں کے بغیر نہیں رہ سکتے عدالت سے استدعاہے کہ بچوں کو بازیاب کراکے ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیاجائے عدالتی حکم پر بیلف نے ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کو بازیاب کراکے عدالت کے روبروپیش کیا  عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعدبچوں کو ماں کے حوالے کرنے کاحکم جاری کردیا۔

بازیاب 

مزید :

صفحہ آخر -