توہین عدالت کی درخواست پر چیف ٹریفک افسر ڈرائی پورٹ لاہور ہارون الرشید کو نوٹس، جواب طلب 

توہین عدالت کی درخواست پر چیف ٹریفک افسر ڈرائی پورٹ لاہور ہارون الرشید کو ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سامان ریلیز نہ کرنے پر چیف ٹریفک افسر ڈرائی پورٹ لاہور ہارون الرشیدکے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے،درخواست گزارمیسرز رائزنگ سن کی طرف سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ  رقم کی ادائیگی کے باوجود ڈرائی پورٹ پر کھڑا سامان ریلیز نہیں کیا گیا، ڈارئی پورٹ پر سامان پڑا رہنے سے خراب ہونے کا خدشہ ہے، عدالت نے درخواست  چیف ٹریفک افسر کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیاتھا،عدالت کے 9 جولائی کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے، عدالت سے استدعاہے کہ چیف ٹریفک افسر ڈرائی پورٹ لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

نوٹس 

مزید :

صفحہ آخر -