شوگر انکوائری رپورٹ، کارروائی روکنے سے متعلق عبوری حکم امتناعی میں توسیع

      شوگر انکوائری رپورٹ، کارروائی روکنے سے متعلق عبوری حکم امتناعی میں ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف خاندان اورجہانگیر ترین کی شوگر ملوں کے خلاف ایف آئی اے کوکارروائی سے روکنے سے متعلق اپنے عبوری حکم امتناعی میں 21ستمبر تک توسیع کردی،عدالت نے قراردیا کہ آئندہ ان درخواستوں کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی شہبازشریف فیملی کی العریبیہ شوگر ملزاورجہانگیر ترین کی فاروقی پلپ ملز نے الگ الگ درخواستیں دائر کررکھی ہیں جن میں کہا گیاہے کہ شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی بنیاد پر ایف آئی اے ان کے خلاف کارروائی کی مجاز نہیں،درخواست گزار وں پر کارپوریٹ فراڈ کا بے بنیاد الزام عائد کیا گیا ہے، اب ایف آئی اے نے انکوائری کے لئے ریکارڈ طلب کیاہے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے،عدالت نے ان درخواستوں پر پہلے ہی عبوری حکم امتناعی جاری کررکھاہے۔

توسیع

مزید :

صفحہ آخر -